وکلاء تحریک کامیابی کے قریب ہے‘اعتزاز احسن

اتوار 28 دسمبر 2008 14:35

سکھر(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین28دسمبر2008 ) سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر چوہدری اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ وکلاء برادری اور ملک کی عوام معزول چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری سمیت دیگر ججوں کی بحالی اور عدلیہ کی مکمل بحالی چاہتے ہیں جو بھی معزول ججز دوبارہ آئے ہیں وہ بحال نہیں ہوئے بلکہ انہیں ری اپوائنٹ کیا گیا ہے وکلاء کی جانب سے احتجاجی لانگ مارچ کامیاب ہو گا اور وہ وقت قریب ہے جب وکلاء تحریک کامیابی سے ہمکنار ہو گی وہ سکھر میں صحافیوں سے بات چیت کررہے تھے چوہدری اعتزاز احسن نے کہا کہ جو لوگ سمجھتے ہیں کہ وکلاء تحریک دم توڑ گئی ہے یہ ان کی بھول ہے وکلاء تحریک اپنے اصولی موقف پر قائم ہے اور آزاد اور خود محتار عدلیہ کیلئے جدوجہد کررہی ہے یہ جدوجہد معزول ججوں کی بحالی تک جاری رہے گی انہوں نے کہا کہ وکلاء برادری نے اب تک ملک بھر میں پرام جدوجہد کی ہے اور آئندہ بھی ہمارے احتجاج اور لانگ مارچ مکمل طور پر پرامن ہوں گے انہوں نے کہا کہ شہید قائد محترمہ بے نظیر بھٹو نے اپنی زندگی میں یہ اعلان کیا تھا کہ چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کو بحال کریں گے لیکن اب تک ان کے وعدے پر عملدرآمد نہیں ہوا وکلاء برادری اور عوام کی یہ خواہش ہے کہ محترمہ بے نظیر بھٹو شہید نے جو اعلان کیا تھا اسی کے مطابق معزول چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری سمیت تمام ججوں کو بحال کیا جائے انہوں نے کہا کہ شہید محترمہ بے نظیر بھٹو میری قائد اور عظیم لیڈر تھیں ان کی پہلی برسی کے موقع پر ملک بھر سے لاکھوں افراد جن میں خواتین بھی شامل تھیں نے شدید سردی کے باوجود گڑھی خدا بخش آ کر یہ ثابت کیا ہے کہ ملک کی غریب عوام کے دلوں کی دھڑکن میں آج بھی شہید بی بی موجود ہیں محترمہ شہید نے ملک کی غریب عوام کیلئے جو مثالی جدوجہد کی وہ قابل تحسین ہے ملک کی سولہ کروڑ عوام شہید بی بی کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہیں اس موقع پر چوہدری اعتزاز احسن نے اپنی نظام کے یہ دھرائے-

متعلقہ عنوان :