من موہن سنگھ پاکستان کے ساتھ کی جانے والی ڈیل سے قوم کو آگاہ کریں،ایل کے ایڈوانی

بدھ 31 دسمبر 2008 11:24

من موہن سنگھ پاکستان کے ساتھ کی جانے والی ڈیل سے قوم کو آگاہ کریں،ایل ..
نئی دہلی (اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین31دسمبر2008 ) بھارت کی اپوزیشن جماعت بی جے پی کے رہنما ایل کے ایڈوانی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم من موہن سنگھ اپنے دور حکومت کے آخری چند ماہ میں پاکستان کے ساتھ کی جانے والی ڈیل سے قوم کو آگاہ کریں ۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیاکے مطابق ایڈوانی نے بھارتی شہر شملہ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس حکومت کو ووٹ بینک بچانے کی پالیسی ترک کرتے ہوئے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے موثر اقدامات کرنا ہوں گے ۔

انھوں نے اقلیتوں کے وزیرپر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ انسداد دہشت گردی کے سربراہ ہیمنت کرکرے کی موت پر سیاست کررہے ہیں ۔انھوں نے کہا کہ کانگریس حکومت اپناووٹ بینک بچانے کی فکر میں لگی ہوئی ہے اور یہی وجہ ہے کہ افضل گرو کی سزائے موت پر عمل درآمد نہیں کیا جارہا ۔ ایل کے ایڈوانی نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں ان کی جماعت کا وجود ختم نہیں ہوا اور وہ علیحدگی پسندوں کی سازشوں کو کامیاب نہیں ہونے دے گی۔

متعلقہ عنوان :