حکومت کی غلط پالیسیوں سے ملک کی خود مختاری داوٴ پر لگی ہوئی ہے ،نوازشریف

جمعہ 2 جنوری 2009 18:18

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2جنوری۔2008ء) مسلم لیگ نواز کے قائد میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے پاکستان کی خود مختاری داوٴ پر لگی ہوئی ہے اور کوئی خود مختار ملک اس قسم کی صورت حال برداشت نہیں کرسکتا ۔

(جاری ہے)

فیصل آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے نواز شریف نے مطالبہ کیا کہ ملک میں بجلی کی قلت، بیر وز گاری اور دیگر معاملات پر فوری قومی اسمبلی کا اجلاس بلایا جائے ۔

انکا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کو فیصل آباد میں لوڈ شیڈنگ سے پیدا ہونے والی صورت حال کا سخت نوٹس لینا چاہیئے اورپٹرول کی قیمتیں عالمی منڈی کے مطابق کم کرنی چاہیئے ۔ نواز شریف نے کہا کہ گیس کی قیمتیں بڑھانے کا کوئی جواز نہیں ہے کیونکہ دنیا میں گیس کی قیمتیں کم ہورہی ہیں۔انکا کہنا تھا کہ بھارتی دھمکیوں کے جواب میں نعرے کے بجائے عملی اقدامات کئے جائیں۔

متعلقہ عنوان :