ٹیوب ویل لگانے کاتنازعہ ،چچا بھتیجا سمیت 3افرادقتل

ہفتہ 10 جنوری 2009 19:59

فیصل آباد(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین10جنوری2009 ) ٹیوب ویل لگانے کے تنازعہ پر چچا بھتیجا سمیت 3افرادکو قتل کر دیا گیا۔ مقتولین میں 55سالہ فقیر محمد، اس کا 38سالہ بھتیجا محمد اشرف اور 50سالہ ملازم شوکت علی شامل ہیں۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ ستیانہ کے علاقہ 40گ۔

(جاری ہے)

ب کے رہائشی محمد اشرف کا اپنے گاؤں کے حنیف نامی شخص کے ساتھ عرصہ دراز سے ایک زرعی رقبہ اور ٹیوب ویل لگانے کے متعلق تنازعہ چل رہا تھا اور فریقین کے درمیان مقدمہ بازی بھی چل رہی تھی۔

گزشتہ روز حنیف نے زرعی رقبہ میں ٹیوب ویل لگانے کی نشان دہی کے بہانے تینوں کو رقبے پربلا کر اپنے تین بیٹوں فلک شیر، خالد اور طارق کی مدد سے انہیں گولیوں سے چھلنی کردیا۔ پولیس نے بعد ازاں مرکزی ملزم حنیف کو گرفتار کر لیا جبکہ باقی تینوں ملزمان فرار ہو گئے۔ پولیس نے تینوں نعشوں کو پوسٹ مارٹم کرانے کے بعد انہیں ورثاء کے سپرد اور ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :