خیرپور: ٹرک اور موٹرسائیکل میں تصادم، چارافراد جاں بحق

اتوار 11 جنوری 2009 12:24

خیرپور(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین11جنوری2009)خیرپور کے علاقے رسول آباد میں قومی شاہراہ پر ٹرک اور موٹر سائیکل میں تصادم کے باعث موٹر سائیکل پر دو خواتین اور ایک بچے سمیت چار افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک بچہ شدید زخمی ہوگیا۔

(جاری ہے)

موٹر سائیکل پر سوار افراد محراب پور سے ہنگورجہ جارہے تھے کہ رسول آباد کے قریب حادثہ پیش آیا۔ جاں بحق ہونیوالے چار افراد میں سے دو افراد موقع پر ہلاک جبکہ دونوں خواتین نے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اسپتال میں دم توڑا۔ جاں بحق ہونیوالوں میں شاہ زیب شاہ، رمز علی، شبنم بی بی اور جان بی بی شامل ہیں جبکہ ہنگورجہ پولیس نے ٹرک ڈرائیور روشن ضمیر کو گرفتار کرلیا ہے