تیز رفتار موٹرسائیکل رکشہ کی گنے سے لوڈ ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکر ‘ایک خاتون ہلاک پانچ شدید زخمی

اتوار 11 جنوری 2009 17:08

پیرمحل (اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین11جنوری2009 ) تیز رفتار موٹرسائیکل رکشہ گنے سے لوڈ ٹریکٹر ٹرالی سے جاٹکرایا ‘ایک خاتون ہلاک پانچ شدید زخمی ہو گئے ۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق سواریوں سے لوڈ موٹرسائیکل رکشہ نمبری7739-TSEجوکہ سندھلیانوالی دربار قطبیہ پر جانے والی سواریوں کو سوار کرکے پیرمحل کی طرف آرہاتھا کہ چک نمبر674/15گ ب کے قریب گنے سے لوڈ ٹریکٹر ٹرالی کو یونہی کراس کرنے لگا آگے سے آنے والی کار کی تیز لائٹس کے باعث موٹرسائیکل رکشہ گنے سے لوڈ ٹریکٹر ٹرالی سے جاٹکرایا جس کے نتیجہ میں موٹرسائیکل رکشہ میں سوارپانچ سواریاں جن میں سکینہ بی بی زوجہ فضل داد ‘محمداسلم ولد فضل داد ‘ حاجراں بی بی زوجہ محمد اسلم ‘گلزاراں بی بی زوجہ دلدارعلی ‘مشتا ق احمد ولد وریام شامل تھے شدید زخمی ہوگئے جنہیں سول ہسپتال پیرمحل میں لایا گیا سکینہ بی بی کی حالت نازک ہونے کے باعث ڈسٹرکٹ ہیڈکوآرٹر ٹوبہ ٹیک سنگھ ریفر کیا گیا مگرسول ہسپتال کی ایمبولنس کا ڈرائیور محمد اکمل نہ ملنے کے باعث سکینہ بی بی نے ایڑیاں رگڑرگڑکر جان دے دی جس پر لواحقین نے شدید احتجاج کیا ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹر اعظم اطہر گل کی ڈرائیور کے خلاف کاروائی کی یقین دہانی پر لواحقین نے میت اٹھائی۔

متعلقہ عنوان :