ممبئی حملے: بھارت ٹھوس شواہد کے بغیر پاکستانی ریاستی عنصر کو ملوث نہ کرے، امریکی سفیر

پیر 12 جنوری 2009 13:05

ممبئی حملے: بھارت ٹھوس شواہد کے بغیر پاکستانی ریاستی عنصر کو ملوث نہ ..
نئی دلی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔12جنوری 2009 ء) بھارت میں امریکی سفیر ڈیوڈ ملفورڈ نے کہاہے کہ ممبئی حملے پاکستانی شہریوں کا انفرادی عمل تھا۔ بھارت ٹھوس شواہد کے بغیر پاکستان کے ریاستی عنصر کو ملوث نہ کرے۔ پاکستان کا تعاون مثبت رہاہے۔ غیر ملکی ٹی وی کو انٹرویو میں نئی دلی میں امریکی سفیر ڈیوڈ ملفورڈ کا کہنا تھا کہ بھارت پاکستان کے ریاستی عناصر پر الزام لگانے میں احتیاط سے کام لے۔

(جاری ہے)

اور الزام سے پہلے ٹھوس ثبوت فراہم کرے۔ اب تک پاکستان کا تعاون مثبت رہاہے۔ جمہوری حکومت نے مشترکہ تحقیق کیلئے تحقیقاتی ٹیم نئی دلی بھیجنے کی پشکش کی ہے۔ ڈیوڈ ملورڈ کا کہنا تھا کہ اجمل قصاب سے ایف بی آئی نے نو گھنٹے تفتیش کی۔ اور معلومات بھارت کو فراہم کی۔ لیکن اب تک اس معلومات کو مسند نہیں کہا جاسکتا۔ جماعت دعوة کے رہنماؤں کو بھارت کے حوالے سے امریکی سفیر نے کہاکہ مجرمان پر پاکستان میں پاکستانی قانون کے مطابق مقدمہ چلاجا سکتاہے۔