پولیس کا چھاپہ جعلی عامل کی قید میں 3عورتیں اور5بچے بازیاب

بدھ 14 جنوری 2009 19:20

ٹنڈو محمد خان (اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین14جنوری2009 ) ٹنڈو محمد خان پولیس نے خفیہ اطلا ع ملنے پر سیر ی شوگر ملز کے نزدیک ایک گھر پر چھاپہ ما رکر جعلی عامل کی قید میں تین عورتوں اور پانچ بچوں کو باز یا ب کر الیا ۔

(جاری ہے)

پولیس بھاری نفری کے ہمراہ شوگر ملزکے نزدیک چھاپہ ما ر کر 50سالہ میرزادی 20سالہ بختاور 35 سالہ نظیرہ اور پانچ بچوں 10 سالہ بلا ؤل 7سالہ سجاد 5سالہ آمنہ ایک سالہ آصف اور 3سالہ صغیر کو باز یا ب کر اکے پولیس نے اپنی تحویل میں رکھا ہو اہے اور مزید تحقیقات کر رہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :