جے ایف 17 طیاروں کی تیاری کے منصوبے کی منظوری

بدھ 14 جنوری 2009 20:32

جے ایف 17 طیاروں کی تیاری کے منصوبے کی منظوری
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین14جنوری2009)صدر آصف علی زرداری کو ایوان صدر میں دی جانے والی بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ جے ایف سیونٹین تھنڈر طیاروں کو دور حاضر کے دیگر طیاروں بالخصوص بھارتی ایل سی اے پر برتری حاصل ہے۔

(جاری ہے)

بریفنگ میں وزیراعظم یوسف رضا گیلانی، وزیر دفاع احمد مختار، مشیر خزانہ شوکت ترین، پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل تنویر محمود احمد اور متعلقہ وزارتوں کے سینئر افسروں نے شرکت کی۔

جے ایف سیونٹین تھنڈر ہلکا اور کثیر الجہتی خصوصیات کا حامل لڑاکا طیارہ ہے۔ جو پاکستان اور چین کے مشترکہ تعاون سے تیار کیا جا رہا ہے۔ کم لاگت اور اعلیٰ کارکردگی کا حامل یہ طیارہ ہر قسم کے موسم میں کارآمد ہے۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ جے ایف سیونٹین تھنڈر کو دور حاضر کے دیگر طیاروں خاص طور پر بھارت کے لائٹ کمبیٹ ایئرکرافٹ پر لاگت کے لحاظ سے واضح برتری حاصل ہے۔