امریکہ ، اسامہ کے بیٹے سمیت چار افراد کے اثاثے منجمد کردیئے ۔۔۔ سعد بن لادن ایران سے پاکستان منتقل ہو گیا ہے،امریکی انٹیلی جنس کا دعویٰ

ہفتہ 17 جنوری 2009 12:51

امریکہ ، اسامہ کے بیٹے سمیت چار افراد کے اثاثے منجمد کردیئے ۔۔۔ سعد ..
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔17جنوری 2009 ء) امریکہ نے اسامہ بن لادن کے ایک بیٹے اور القاعدہ کے تین دیگر مبینہ ارکان کے اثاثے منجمد کرتے ہوئے خیال ظاہر کیا ہے کہ سعد بن لادن ایران سے پاکستان جا چکے ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق واشنگٹن میں محکمہ خزانہ کے ترجمان نے اثاثے منجمد کیے جانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ صرف امریکی سرزمین پر اثاثے رکھنے والوں کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ سعد بن لادن اور ان افراد کے اثاثے منجمد کرنے کا فیصلہ آٹھ سال قبل جاری کیے گئے انتظامی حکم کے تحت کیا گیا ہے،اس کے علاوہ امریکی شہریوں کے ان افراد سے مالی لین دین پر بھی پابندی ہو گی۔دریں اثناء نیشنل انٹیلی جنس کے ڈائریکٹر مائیکل میکونل نے پریس کانفرنس میں دعویٰ کیا ہے کہ سعد بن لادن غالباٍ ایران سے پاکستان جا چکے ہیں اور شاید قبائلی علاقے میں ہوں۔