جنوبی وزیرستان،امریکی میزائل حملے میں جاں بحق ہو نے والے افراد کی تدفین کر دی گئی

اتوار 15 فروری 2009 13:26

جنوبی وزیرستان،امریکی میزائل حملے میں جاں بحق ہو نے والے افراد کی تدفین ..
میران شاہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15فروری۔2009ء) قبائلی علاقے جنوبی وزیرستان میں گزشتہ روز ہونے والے مبینہ امریکی میزائل حملے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تدفین کردی گئی ہے۔ اس حملے میں 35افراد جاں بحق ہوئے تھے جس میں افغان اور ازبک جنگجو بھی شامل تھے۔ گزشتہ روز لدھا سب ڈویژن کے علاقے نصر خیل میں ایک مکان پر ہونے مبینہ امریکی میزائل حملے کے بعد طالبان اور مقامی لوگ کئی گھنٹوں تک مکان کے ملبے سے لاشیں نکالتے رہے۔

(جاری ہے)

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ حملہ اتنا شدید تھا کہ اس کی وجہ سے کئی لاشوں کے ٹکڑوں کو اکھٹا کر کے بوریوں میں دفنایا گیا۔ بعدازاں واقعہ میں ہلاک ہونے والے افراد کی نماز جنازہ شوانگئی کے علاقے میں ادا کی گئی جس میں مقامی طالبان اور علاقے کے لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ واضح رہے کہ ہفتہ کی صبح جنوبی وزیرستان کے علاقے نصر خیل میں امریکی جاسوس طیارے سے روشان محسود نامی ایک شخص کے مکان پر دو میزائل داغے گئے جس سے 35 افرادجاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔

متعلقہ عنوان :