طالبان کی قید سے رہائی پانیوالا مغوی چینی انجینئر اسلام آباد میں چینی سفارتخانے پہنچ گیا

اتوار 15 فروری 2009 16:13

طالبان کی قید سے رہائی پانیوالا مغوی چینی انجینئر اسلام آباد میں چینی ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15فروری۔2009ء) طالبان کی قید سے رہائی پانے والا مغوی چینی انجینئربحفاظت اسلام آباد میں چینی سفارتخانے پہنچ گیا ہے ۔ دو چینی انجینئرز کو 29 اگست کو دیر سے ان کے ڈرائیور اور محافظ سمیت اغواء کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

دوسرا مغوی انجینئر پہلے ہی طالبان کی قید سے فرار ہوگیا تھا۔ ان انجینئرز کا تعلق چینی کمپنی زیڈ ٹی ای سے ہے ۔ چینی سفارتخانہ سے جاری مختصر بیان میں کہا گیا ہے کہ چینی انجینئر جلد ہی واپس وطن روانہ ہوجائے گا۔ بیان میں چینی سفارتخانہ اور رہائی پانے والے انجینئر نے پاکستان کے متعلقہ محکموں کی کوششوں پر شکریہ ادا کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :