اقوام متحدہ کے مغوی اہلکار کی جلد بازیابی متوقع

بدھ 18 فروری 2009 16:52

اقوام متحدہ کے مغوی اہلکار کی جلد بازیابی متوقع
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18فروری۔2009ء) کوئٹہ سے اغواء کئے گئے اقوام متحدہ کے امریکی اہلکار جان سلوکی کی بازیابی کیلئے سیکورٹی اداروں نے اہم پیش رفت حاصل کی ہے اور ان کی جلد بازیابی کی توقع ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق جان سلوکی کی بازیابی کے لئے تشکیل دی جانے والی خصوصی ٹیموں نے اغواء کاروں تک رسائی حاصل کر لی ہے اور ملزمان کی گرفتاری اور مغوی اہلکار کی بحفاظت بازیابی کے لئے خصوصی پلان تر تیب دے دیا گیا ہے ۔

توقع ظاہر کی جا رہی ہے کہ آئندہ اڑتالیس گھنٹوں میں اس ضمن میں اہم پیش ہوگی۔ ذرائع کے مطابق جان سلوکی کے اغواء میں ملوث ملزمان کے ٹیلی فون کالز کے ذریعے معلوم ہوا ہے کہ اغواء کاروں نے مغوی اہلکار کو صوبے کے ایک نواحی علاقے میں رکھا ہے اور اب تک اسے صوبے سے باہر منتقل نہیں کیا گیا ہے ۔ جان سلوکی کو کوئٹہ میں دو فروری کو چمن ہاسنگ اسکیم سے اغواء کیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :