نواز شریف نے پاکستان مسلم لیگ (ن) سندھ کے سینئر نائب صدر پیر اسد اللہ جان سرہندی کو لاہور طلب کرلیا

بدھ 18 فروری 2009 17:28

ٹنڈو محمد خان (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18فروری ۔2008ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف نے موجودہ ملکی صورتحال کے سلسلے میں اہم صلاح ومشورے کرنے کے لئے پاکستان مسلم لیگ (ن) سندھ کے سینئر نائب صدر پیر اسد اللہ جان سرہندی کو راؤنڈ لاہور طلب کرلیا ہے جو آج بروز جمعرات ٹنڈو محمد خان سے لاہور کے لئے روانہ ہوں گے۔