صدر زرداری کا سری لنکن ٹیم پرحملےمیں جاں بحق ہونیوالے پولیس اہلکاروں کو خراج تحسین،اہلخانہ کیلئے امداد کا اعلان

منگل 3 مارچ 2009 14:34

صدر زرداری کا سری لنکن ٹیم پرحملےمیں جاں بحق ہونیوالے پولیس اہلکاروں ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3مارچ۔2009ء) صدر آصف علی زرداری نے سری لنکن کرکٹ کی حفاظت کرتے ہوئے بہادری سے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہید پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس اہلکاروں نے اپنے فرائض کی انجام دہی میں اپنی جانیں قربان کرکے پوری قوم کا سر فخر سے بلند کردیا ہے ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوں ان شہید اہلکاروں کے لواحقین کے لئے پانچ لاکھ روپے فی کس کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ان پولیس اہلکاروں کے لواحقین کی ہرممکن امداد کی جائے گی ۔

صدر آصف علی زرداری نے زخمی پولیس اہلکاروں اور ڈرائیوروں کی اگلے گریڈ میں ترقی کے احکامات بھی جاری کئے ،صدر آصف علی زرداری کی جانب سے اعلان کردہ رقم گورنر پنجاب کی اعلان کردہ بیس لاکھ روپے کی امداد کے علاوہ ہوگی

متعلقہ عنوان :