صورتحال میں بہتر ی کے بغیر عالمی کپ کے میچز پاکستان میں نہیں ہوں گے ،آئی س سی

منگل 3 مارچ 2009 15:44

صورتحال میں بہتر ی کے بغیر عالمی کپ کے میچز پاکستان میں نہیں ہوں گے ..
لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3مارچ۔2009ء) لاہور میں سری لنکن کرکٹ ٹیم پر حملے کے بعد انٹرنیشنل کرکٹکونسل کے صدر ڈیوڈ مورگن نے کہاہے کہ صورتحال میں کسی ڈرامائی تبدیلی کے بغیر عالمی کپ کے میچز پاکستان میں نہیں ہوں گے جبکہ آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو ہاروں لورگٹ نے حملے کی مذمت کی ہے ۔

(جاری ہے)

لندن میں ڈیوڈ مورگن نے برطانوی خبر رساں ادارے کو انٹرویو میں کہاکہ پاکستان میں عالمی کپ دو ہزار گیارہ کے میچز کرانے کیلئے ضروری ہے کہ وہاں کے حالات بہتر ہوں ۔

دوسری جانب آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو ہارون لورگٹ نے سری لنکن ٹیم پر حملے کی مذمت کی ہے ۔ نئی دلی میں ایک بیان میں آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو نے کہا کہ حملے میں متعدد افراد ہلاک اور سری لنکن کھلاڑی زخمی ہو ئے ہیں جو افسوسناک ہے ۔ یہ واقعہ کرکٹرز کے اہل خانہ کیلئے پر یشان کن ہے ۔

متعلقہ عنوان :