سری لنکن کرکٹ ٹیم پر قاتلانہ حملہ اور پولیس اہلکاروں کی شہادت حکومت کی عدم توجہ اور لاپرواہی کا نتیجہ ہے ، (ن) لیگ

منگل 3 مارچ 2009 18:03

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3مارچ ۔2009ء) لاہور میں سری لنکن کرکٹ ٹیم پر قاتلانہ حملہ اور پولیس اہلکاروں کی شہادت حکومت کی عدم توجہ اور لاپرواہی کا نتیجہ ہے جس کی وجہ سے ملک کو غیر مستحکم اور بدنام کرنے والی قوتوں کو کارروائیوں کا موقعہ مل رہا ہے گورنر پنجاب کی ہر ”خبر پر“ نظر کی بجائے خریداری کیلئے ہر ”رکن اسمبلی پر نظر ہے“ غیر جمہوری غیر اصولی اور غیر آئینی اقدامات کی وجہ سے ملک عدم استحکام کا شکار ہو رہا ہے بدامنی مہنگائی کرپشن اور لاقانونیت سے عوام میں بے چینی بڑھ رہی ہے جس کا خاتمہ سیاسی استحکام آزاد عدلیہ اور جمہوری اصولوں پر عمل کئے بغیر ممکن نہیں 17کروڑ عوام ظالم اور جابر حکمرانوں کے خلاف اٹھ کھڑے ہوئے ہیں جس کے نتیجہ میں بہت جلد میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں ملک کو سیاسی اور معاشی استحکام ملے گا ان خیالات کا اظہار سابق و موجودہ ارکان اسمبلی اور پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماؤں خواجہ محمد اسلام ، چوہدری محمد شفیق گجر ، میاں عبدالمنان ، بیگم خالدہ منصور ، مسز انجم صفدر ، شیخ اعجاز احمد ، مزمل رضا ایڈووکیٹ ، پی پی61 کے رہنما رانا آفتاب احمد خاں اور محمد اکرم خاں نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ غلام عدلیہ کے ذریعے شریف برادران کو نا اہل قرار دلانے اور گورنر راج کے نام پر منی مارشل لاء لگانے کے بعد حکمرانوں کی عقل اور نظر کام کرنا چھوڑ گئی ہے اور وہ سیاسی بصیرت سے محروم ہو کر اقلیت کے باوجود اکثریت کے دعوے کرکے پنجاب میں جیالہ راج قائم کرنے کی باتیں کر رہے ہیں مسلم لیگی رہنماؤں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے پاس ارکان کی اکثریت ہونے کے باوجود قائد ایوان کے لئے پنجاب اسمبلی کا ابھی تک اجلاس طلب نہ کرنا پیپلز پارٹی کی بدنیتی اور ارکان کا جمعہ بازار لگانے کی آخری کوشش ہے۔

متعلقہ عنوان :