لاہور دہشتگرد حملہ میں جاں بحق پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا

منگل 3 مارچ 2009 23:12

لاہور دہشتگرد حملہ میں جاں بحق پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3مارچ۔2009ء) سری لنکا کی کرکٹ ٹیم پر قذافی سٹیڈیم لاہور کے قریب فائرنگ اور جوابی مزاحمت کے نتیجہ کے واقعہ میں شہید ہونے والے چھ پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ پولیس لائنز لاہور مین ادا کی گئی ، ۔

(جاری ہے)

نماز جنازہ میں گورنر پنجاب سلمان تاثیر، آئی جی پولیس پنجاب خواجہ خالد فاروق، چیف سیکرٹری نجیب اللہ ملک ، ڈی آئی جی آپریشنز امجد جاوید سلیمی سمیت پولیس کے سینکڑوں جوانوں نے شرکت کی ، جاں بحق ہونے والے پولیس اہلکاروں میں سے تین کا تعلق لاہور جبکہ بقیہ کا فاروق آباد، پاکپتن اور سیالکوٹ سے ہے نماز جنازہ کے بعد مرنے والے جوانوں کو پولیس سکواڈ نے سلامی دی اور ان کی میتیں تدفین کے لیے ان کے آبائی علاقون میں لے جائی گئیں جہاں ان کو سپرد خاک کردیاجائے گا، حکومت نے جاں بحق ہونے والے پولیس اہلکاروں کے لواحقین کے لیے بیس بیس لاکھ روپے مالی امداد ، مرحوم کی ملازمت سے ریٹائرمنٹ تک پوری تنخواہ کے علاوہ قائد اعظم میڈل بھی دیاجائے گا،چیف سیکرٹری پنجاب نجیب اللہ ملک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خوش قسمتی ہے کہ کوئی کھلاڑی جاں بحق نہیں ہوا اور پولیس کے جوانوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے عظیم کارنا مہ دیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :