سری لنکن کرکٹ ٹیم پر حملے کے الزام میں سو افراد گرفتار

بدھ 4 مارچ 2009 20:20

سری لنکن کرکٹ ٹیم پر حملے کے الزام میں سو افراد گرفتار
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4مارچ۔2009ء) ڈی آئی جی آپریشنز لاہور امجد جاوید سلیمی نے کہا ہے کہ سری لنکن کرکٹ ٹیم پر حملے کے الزام میں اب تک سو کے قریب افراد کو گرفتار کیاگیا ہے اور مختلف پہلووں سے تفتیش کی جارہی ہے جس کی روشنی میں جلد اہم پیش رفت کا امکان ہے ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پولیس پر اس واقعہ کے شواہد ضائع کرنے کا الزام غلط ہے ،دہشت گردسری لنکن کھلاڑیوں کی بس اغوا کرنا چاہتے تھے لیکن پولیس کے چھ جوانوں کی شہادت سے وہ اپنے مذموم عزائم میں کامیاب نہیں ہوسکے ۔

متعلقہ عنوان :