سکھر، حبس بے جا میں رکھے جانے والے 12 افراد رہا

ہفتہ 21 مارچ 2009 14:03

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21مارچ ۔2009ء) پولیس نے سکھر میں سیشن جج کی ہدایت پر وڈیرے کی قید میں زبردستی حبس بے جا میں رکھے جانے والے 12 کسانوں کو بازیاب کروا لیا جن میں بچے اور بوڑھے بھی شامل ہیں تاہم وڈیرہ فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

(جاری ہے)

ون ورلڈ کے مطابق سیشن جج کے پاس ایک درخواست دائر کی گئی تھی جس میں بتایا گیا تھا کہ تھانہ مبارک پور کی نجی جیل میں ایک وڈھیرے نے بارہ کسانوں کو قید کر رکھا ہے اورگزشتہ کافی عرصے سے زبردستی مشقت لے رہا ہے جس پر ریڈ کمشنز مقرر کرکے پولیس روانہ کی گئی ۔

بازیاب کیے گئے افراد کا تعلق سکندر آباد (جامشورو) سے بتایا جاتا جاتا ہے ۔بازیاب ہونے والے افراد کی عمریں 4 سال سے لیکر 60 سال تک ہیں اور ان میں خواتین بھی شامل ہیں ۔ سکھر میں سیشن جج کی ہدایت پر پولیس نے مبارک پور کے قریب چھاپہ مار کرحبس بے جا میں رکھے گئے بارہ کسانوں کو بازیاب کرالیاگیا ہے۔تاہم زمیندار فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔