فیصل آباد سے مناواں حملے میں ملوث چھ ملزمان گرفتار

بدھ 1 اپریل 2009 22:58

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔1اپریل۔2009ء) فیصل آباد سے مناواں حملے میں ملوث چھ ملزمان سمیت گیارہ مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے ،جن میں تین غیر ملکی بھی شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ملزمان فیصل آباد کے علاقے محمد آباد میں واقع پرائیویٹ ہسپتال میں زیر علاج تھے جہاں سے انہیں خفیہ ایجنسیوں کی اطلاعات پر گرفتار کیا گیا۔گرفتار کئے جانے والے افراد کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :