بچی سے ناروا سلوک کی تحقیقات کا حکم دیدیا، رحمن ملک

جمعہ 3 اپریل 2009 15:34

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3اپریل ۔2009ء) مشیرداخلہ رحمان ملک نے سوات میں بچی کو کوڑے مارے جانے کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے حقائق جاننے کیلئے تحقیقات کاحکم دے دیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ گڑھی خدابخش میں ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے موقع پر حفاظتی انتظامات سخت کئے گئے ہیں۔ سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ فاٹا میں امن وامان کی صورتحال بہتر ہوئی ہے۔ سوات میں امن کیلئے صوبائی حکومت نے معاہدہ کیا ہے، مناواںحملے کی ذمے داری بیت اللہ محسود نے قبول کی ہے حملوں کی تحقیقات میں کافی پیش رفت ہو ئی ہے اور نتائج کے قریب ہیں۔