فیصل آباد، ڈکیتی کی واردات کے دوران سیف الماری کی چابیاں نہ ملنے پر ڈاکوؤں نے کویت پلٹ شخص کو فائرنگ کر کے قتل کر دیاگیا

منگل 7 اپریل 2009 19:08

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔7اپریل ۔2009ء) تھانہ سرگودھا روڈ کے علاقہ ملت روڈ اقصیٰ ٹاؤن میں ڈکیتی کی واردات کے دوران سیف الماری کی چابیاں نہ ملنے پر ڈاکوؤں نے کویت پلٹ شخص کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا اور اس کی بیوی کے زیورات لوٹ کر فرار ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق موٹرسائیکل سوار دو مسلح افراد نے نماز فجر کے وقت میاں محمد اکرم کے گھر پر دستک دی۔

(جاری ہے)

جیسے ہی اکرم نے دروازہ کھولا تو ملزمان اندر داخل ہو گئے اور انہوں نے گھر کے تمام افراد کو یرغمال بنا لیا۔ اس دوران ملزموں نے اکرم سے سیف الماری کی چابی مانگی وہ فوری طور پر نہ مل سکی جس پر ملزموں نے فائرنگ کر کے اسے قتل کر دیا اور اس کی بیوی سے چوڑیاں اور بالیاں اتروا کر فرار ہو گئے۔ مقتول تین بچوں کا باپ تھا، وہ تین ماہ قبل کویت سے چھٹی پر آیا تھا اور یہاں گھر کے قریب ایک پلازہ تعمیر کر رہا تھا۔

متعلقہ عنوان :