ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن فیصل آباد نے بھی مولانا فضل الرحمن کے بار میں داخلے پر پابندی لگا دی

منگل 7 اپریل 2009 20:45

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔7اپریل ۔2009ء) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن فیصل آباد نے بھی مولانا فضل الرحمن کے بار میں داخلے پر پابندی لگا دی اس امر کا فیصلہ صدر بار میاں منصور علی کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں کیا گیا۔

(جاری ہے)

جس میں نائب صدر میاں رفعت قادری اور سیکرٹری سیف الرحمن بھٹی نے تاریخ ساز تحریک کی کامیابی پر پوری قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ جہاں وکلاء، میڈیا اور سول سوسائٹی نے قربانیاں دے کر آمریت کوشکت فاش دے کر سنہری باب رقم کیا وہیں لطیف کھوسہ، ملک عبدالقیوم اور مولانا فضل الرحمن جیسے افراد میرجعفر کے طور پر سامنے آئے۔

چنانچہ مولانا فضل الرحمن کے بار میں داخلے پر پابندی لگادی گئی۔ اجلاس میں کرپشن کے خلاف جہاد کرنے کا بھی اعلان کیا گیا اور وکلاء کیلئے ضابطہ اخلاق تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ سوسائٹی میں وکلاء کے وقار میں اضافے کیلئے اقدامات کئے جائیں گے جبکہ ہائیکوٹ بینچ کے قیام کے لئے تحریک چلانے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔