وفاقی وزیر پانی وبجلی کی ہدایات پر ملک بھر میں بجلی کی چوری اور بقایا جات کی وصولی کے لئے جاری آپریشن تیز کرنے کا فیصلہ

بدھ 8 اپریل 2009 17:49

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8اپریل ۔2009ء) وفاقی وزیر پانی وبجلی راجہ پرویز اشرف کی ہدایات پر سندھ سمیت ملک بھر میں بجلی کی چوری اور بقایا جات کی وصولی کے لئے جاری آپریشن تیز کرنے کا فیصلہ‘ راجہ پرویز اشرف نے دورہ سکھر اور لاڑکانہ کے موقع پر حیسکو کے افسران کو واضح طور پر ہدایات دیں کہ بجلی کے لائن لائسنسز کم کرنے اور بقایا جات کی 100 فیصد وصولی کو یقینی بنانے کے لئے ہر ممکن اقدامات کریں اور اسی حوالے سے تمام تر وسائل صلاحیتیں بروئے کار لائی جائیں۔

(جاری ہے)

حیسکو ذرائع نے این این آئی کو بتایا کہ وفاقی وزیر نے بجلی کے صارفین کو ریلیف فراہم کرنے اور ان کے جائز مسائل کے فوری ازالے اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کی ہدایات دیتے ہوئے افسران سے کہا کہ وہ بجلی کی ترسیل کے نظام کو مانیٹر کریں کسی بھی علاقے میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نہ کی جائے۔ بجلی کی کمی کے حوالے سے جو شیڈول ہے اس کے مطابق لوڈ شیڈنگ کی جائے۔

متعلقہ عنوان :