دیر میں تیس سے چالیس شدت پسند ہلاک کردیئے،سیکٹر کمانڈر

پیر 27 اپریل 2009 14:53

دیر میں تیس سے چالیس شدت پسند ہلاک کردیئے،سیکٹر کمانڈر
دیر(اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔27اپریل 2009 ء) سیکٹر کمانڈر نادرن دیر بریگیڈیئر عمل زادہ نے کہا ہے کہ دیر میں شدت پسند وں کے خلاف آپریشن جاری ہے، اب تک تیس سے چالیس شدت پسند ہلاک ہوچکے ہیں۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگو میں انہوں نے کہاکہ دیر میں حالات سیکیورٹی فورسز کے مکمل کنٹرو ل میں ہیں، قاری شاہد کا گروپ اغوا برا ئے تاوان ، پولیس اور سیکیورٹی فورسز پر حملے اور دیگر جرائم میں ملوث تھا۔ان کا کہنا تھا کہ شدت پسندوں کے پاس ہر قسم کے ہتھیار ہیں دیر میں کارروائی میں ایف سی کا ایک اہلکار شہید اور پانچ زخمی ہو ئے۔

متعلقہ عنوان :