محکمہ انکم ٹیکس اسٹیج فنکاروں سے ٹیکس وصولی کیلئے متحرک

جمعرات 7 مئی 2009 11:18

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔07 مئی 2009 ء) محکمہ انکم ٹیکس اسٹیج کے فنکاروں سے ٹیکس وصولی کیلئے متحرک ہوگیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اسٹیج ڈراموں میں پرفارم کرنے والے فنکاروں نے کئی سالوں سے ایک روپیہ بھی انکم ٹیکس جمع نہیںکروایا جبکہ ڈراموں میں پرفارم کرنے کے وہ لاکھوں روپے معاوضہ وصول کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق اداکارہ خوشبو ، ندا چوہدری ، پائل چوہدری ، ناصر چنیوٹی ، انجمن شہزادی ، نسیم وکی ، طارق ٹیڈی ، پروڈیوسر نعیم بٹ ، علی رضا ، نجم زیدی ، علی رضا شیرزای ، طاہر انجم وغیرہ لاکھوں روپے انکم ٹیکس کے نادہندہ ہیں جس پر محکمے نے ان کو قانونی نوٹس بھجوا دیئے ہیں جبکہ فنکاروں سے ٹیکس وصولی کیلئے بھی انکم ٹیکس کے عملے نے محکمانہ کارروائی شروع کردی ہے۔

معلوم ہوا ہے کہ محکمے کی اس کارروائی سے تھیٹر کے فنکاروں اور پروڈیوسرز میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔