مذاہب دنیا میں تفریق پھیلانے کا باعث نہیں ہیں،پوپ بینڈکٹ

ہفتہ 9 مئی 2009 17:31

مذاہب دنیا میں تفریق پھیلانے کا باعث نہیں ہیں،پوپ بینڈکٹ
اُردن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9مئی۔2009ء) عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ بینڈ کٹ نے کہاہے کہ مذاہب دنیا میں تفریق پھیلانے کا باعث نہیں ہیں ۔ اردن میں الحسین مسجد میں مسلمانوں اور عیسائیوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے پوپ بینڈ کٹ نے کہاکہ تمام انسان خدا کی مخلوق ہیں اور عبادت کرنے کی تمام جگہیں قابل احترام ہیں ۔

(جاری ہے)

دوسری جانب اردن کی اپوزیشن جماعت اسلامک ایکشن فرنٹ نے کہاہے کہ پوپ بینڈ کٹ کو اس وقت تک خوش آمدید نہیں کیا جائیگا جب تک وہ دوہزار چھ میں اسلام کے بارے میں دیئے گئے بیان پر معافی نہیں مانگیں گے ۔ مسیحوں کے روحانی پیشوا پوپ بینڈ کٹ نے مشرق وسطیٰ کے آٹھ روزہ دورے کے دوران مقبوضہ بیت المقدس اور فلسطین بھی جائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :