بھارتی کابینہ مستعفی، لو ک سبھا تحلیل

پیر 18 مئی 2009 19:47

بھارتی کابینہ مستعفی، لو ک سبھا تحلیل
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18مئی ۔2009ء) بھارت میں کابینہ مستعفی ہوگئی ہے اور چودہویں لوک سبھا تحلیل کردی گئی ہے۔ وزیر اعظم من موہن سنگھ نے کابینہ سمیت اپنا استعفی رسمی طور پر صدر پرتھیبا پٹیل کو پیش کیا ہے۔ صدر نے ان کا استعفٰی منظور کر لیا ہے اور کل حکومت بنانے کی دعوت دیں گی۔ تاہم من موہن سنگھ نگراں وزیر اعظم کی حیثیت سے اپنے فرایض انجام دیتے رہیں گے۔

(جاری ہے)

ئی کابینہ میں ممتا بینرجی اور لالوپرساد یادیو کو بھی شامل کئے جانے کا امکان ہے۔ کانگریس کےجنرل سیکریٹری راہول گاندھی کو وزرات ہیومن ریسورس ڈیولپمنٹ دئے جانے کا امکان ہے، تاہم انہوں نے کابینہ میں شمولیت سے انکار کیا ہے۔ اکثریتی جماعت کانگریس نے ورکنگ کمیٹی کی میٹنگ میں فیصلہ کیا ہے کہ کل پارلیمانی بورڈ کے اجلاس میں وزیر اعظم من موہن سنگھ کو باقاعدہ قائد ایوان منتخب کرنے کے بعد حکومت سازی کے لیے اتحادی جماعتوں سے مشورے کئےجائیں گے۔

متعلقہ عنوان :