وزیر اعلی پنجاب کی طر ف سے دیئے گئے خصوصی فنڈز سے حلقہ پی پی70 میں مختلف پارکس کی تزئین و آرائش اور ترقی پر ڈیڑھ کروڑ روپے خرچ کئے جائیں ،رانا ثناء الله

ہفتہ 23 مئی 2009 19:34

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23مئی ۔2009ء) وزیر اعلی پنجاب محمد شہبا ز شریف کی طر ف سے فراہم کئے گئے خصوصی فنڈز کے تحت حلقہ پی پی70 میں مختلف پبلک پارکس کی تزئین و آرائش اور ترقی پر ڈیڑھ کروڑ روپے خرچ کئے جائیں گے۔ یہ بات صوبائی وزیر قانون رانا ثناء الله خاں نے بتائی ۔ انہوں نے بتایا کہ حلقہ کے شہریوں کو خوبصورت اور سرسبز و شاداب ماحول و تفریحی سہولتوں کی فراہمی کے لئے پارکس کو جاذب نظر اور بہتر بنانے کے لئے جامع پروگرام ترتیب دیاگیا ہے جس کے تحت پرتاب نگر جھنگ روڈ میں جناح پارک کی ڈویلپمنٹ پر 23 لاکھ روپے ‘ سمن آباد کے دکن پارک ‘ ٹینکی والای گراؤنڈ ‘ کوئلے والی گراؤنڈ اور رسالہ نمبر 12 کے پارکس کی تعمیر و مرمت ‘گرل کی تنصیب ‘چاردیواری اور ٹریکس کی تعمیر پر دس دس لاکھ روپے لاگت آئے گی جبکہ سمن آبا د کے بسم الله پارک ‘عثمانیہ پارک‘گئو شالہ پارک اور ڈی بلاک سرسید ٹاؤن پارک کی چاردیواری اور گرل کی تنصیب پر پانچ پانچ لاکھ روپے‘ رحمانیہ ٹاؤن اور آبادی شیخاں والا می پارکس میں گرل و گیٹ لگانے اور مختلف تعمیرات پر آٹھ آٹھ لاکھ روپے‘ ٹوٹیاں والا کھوہ بلاک بی اور آبادی غریب آباد کے پارکس کی چار دیواری کی تعمیر پر چار چار لاکھ روپے‘ سرسید ٹاؤن میں اے اور بی بلاک کے پارکس میں کمروں اور چار دیواری کی تعمیر پر دو دو لاکھ روپے خرچ کئے جارہے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ پارکس کی ڈویلپمنٹ کے ان منصوبوں پر ترقیاتی کام ماہ رواں میں شروع ہوجائے گا۔

متعلقہ عنوان :