فیصل آباد, ایک شخص دو کمسن بچوں کو چھوڑ کر غائب ہوگیا

اتوار 24 مئی 2009 12:47

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24مئی ۔2009ء) فیصل آباد میں ایک شخص غربت سے تنگ آ کر دو کمسن بچوں کو ویرانے میں چھوڑ کر غائب ہو گیا، پولیس نے دونوں کو ادارہ نگہبان کے حوالے کر دیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق لالہ زار کالونی میں قبرستان کے پاس بچے کھیل رہے تھے کہ ایک شخص سائیکل پر آیا جو تین سال کی بچی اور چھ ماہ کے بچے کو ان میں چھوڑ کر غائب ہو گیا۔ بچوں کے رونے پر علاقے کے لوگ انہیں تھانے لے آئے۔ دونوں بچے کمزور اور بھوکے دکھائی دے رہے تھے۔پولیس نے دونوں بچوں کو ادارہ نگہبان کے حوالے کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :