شمالی کوریا نے دوسرا ایٹمی تجربہ کرلیا

پیر 25 مئی 2009 11:34

شمالی کوریا نے دوسرا ایٹمی تجربہ کرلیا
سیئول(اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔25مئی 2009 ء) شمالی کوریا نے عالمی دباؤ کے باوجود دوسرا ایٹمی تجربہ کیا ہے جس پرجنوبی کوریا ، جاپان ،امریکااوریورپی یونین نے شدیدردعمل کا اظہار کیا ہے۔ جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کےایٹمی تجربہ کے بعد سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا ہے۔شمالی کوریا کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیاہے کہ زیر زمین ایٹمی تجربہ کامیاب رہا جس کامقصد ملک کی سلامتی کو یقینی بنانا ہے ۔

(جاری ہے)

امریکی جیولوجیکل سروے کےمطابق شمالی کوریا میں چار اعشاریہ سات درجے کے زلزلے کے جھٹکے ریکارڈ کیئے گئے ہیں جو ایٹمی تجربے کی وجہ سےہوسکتا ہے۔امریکہ نے شمالی کوریا کے ایٹمی تجربے کے بعدآئندہ کا لائحہ عمل طے کرنے کےلئے اتحادی ممالک سے مشورے شروع کردیئے ہیں ۔برطانیہ نے شمالی کوریا کے ایٹمی تجربے کو اقوام متحدہ کی قرارداد کی کھلی خلاف ورزی قرار دیاہے۔جنوبی کوریا کے صدر نے شمالی کوریا کے ایٹمی تجربے کے بعد ہنگامی اجلاس طلب کرلیاہے ۔ شمالی کوریا کے ایٹمی تجربے کے بعد ایشیائی مارکیٹ میں مندی کا رجحان ہے۔

متعلقہ عنوان :