عدلیہ بحالی تحریک چند ججز کیلئے نہیں تھی،ثنا اللہ

پیر 25 مئی 2009 20:22

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25مئی ۔2009ء) پنجاب کے وزیر قانون رانا ثنااللہ خان نے کہا ہے کہ پنجاب میں فارورڈ بلاک کے ارکان کوجلد کابینہ میں شامل کرلیا جائے گا۔۔ڈسٹرکٹ بار فیصل آباد میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی سے تعلقات جیسے بھی ہوں فارورڈ بلاک کے ارکان نے مشکل وقت میں مسلم لیگ ن کا ساتھ دیا تھا اب انہیں تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیرقانون کا کہنا تھا کہ آزاد عدلیہ کی تحریک چند ججز کی بحالی کیلئے نہیں تھی بلکہ عام آدمی کیلئے انصاف کے حصول کی خاطر تھی۔رانا ثنااللہ نے کہا کہ پنجاب حکومت وکلا کی فلاح و بہبود کیلئے ہر ممکن اقدامات کرے گی،اس موقع پر صوبائی وزیرقانون نے فیصل آباد بار ایسوسی ایشن کو ایک کروڑ،جھنگ اور ٹوبہ ٹیک سنگھ بارز کیلئے پچیس پچیس لاکھ روپے کے چیک بھی دیئے۔