افسران مسائل حل کرنے میں غفلت نہ برتیں، خورشید احمد شاہ

منگل 2 جون 2009 19:46

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2 جون ۔2009ء) وفاقی وزیر محنت و افرادی قوت سید خورشید احمد شاہ نے اپنے دورہ سکھر کے دوران سرکٹ ہاوٴس میں کھلی کچہری منعقد کی۔ اس موقع پر انہوں نے عوام کی شکایات و مسائل سنے اور درخواستیں وصول کیں۔ مسائل و شکایات میں زیادہ تر صاف پانی کی عدم فراہمی، صحت و صفائی کی صورتحال، لوڈشیڈنگ، حیسکو کی جانب سے زائد بلنگ اور پولیس کے بارے میں شکایات شامل ہیں۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر نے کچہری میں موجود متعلقہ افسران کو موقع پر ہی احکامات جاری کئے۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ حکومت عوامی مسائل سے بخوبی آگاہ ہے اور ان کے حل کے لئے کوشاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزراء اور دیگر ذمہ داران کی جانب سے کھلی کچہریوں کے انعقاد کا مقصد لوگوں کے مسائل کی شنوائی اور انہیں حل کرنا ہے۔ انہوں نے افسران کو ہدایت دی کہ وہ عوامی مسائل کو حل کرنے کے لئے غفلت اور لاپرواہی نہ برتیں اور ممکنہ طور پر تمام مسائل کو حل کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :