قومی ٹیم کے ہیروز کا کل وطن واپسی پر شاندار استقبال کی تیاریاں

پیر 22 جون 2009 14:56

قومی ٹیم کے ہیروز کا کل وطن واپسی پر شاندار استقبال کی تیاریاں
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22جون۔2009ء)ٹونٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں عالمی چیمپئن بننے کے بعد قومی ٹیم آج رات لندن سے براستہ دبئی لاہور پہنچ رہی ہے۔

(جاری ہے)

سری لنکا کو فائنل میں آٹھ وکٹوں سے شکست دینے والی قومی ٹیم کے کپتان یونس خان ،شاہدآفریدی ، عبدالرزاق اور فواد عالم ٹیم کے ہمراہ نہیں آرہے توقع کی جارہی ہے وہ اگلے ایک دو روز میں وطن واپس لوٹیں گے تاہم کامران اکمل ،سلمان بٹ ، محمد عامر، شازیب حسن ،سہیل تنویر ،شعیب ملک اوراحمد شہزاد سمیت کوچ انتخاب عالم اور بولنگ کوچ عاقب جاوید ٹیم کے ہمراہ آج رات 3بجے لاہور پہنچ رہے ہیں۔

پنجاب حکومت کی جانب سے ٹیم کی آمد پر سخت سیکورٹی انتظامات کیے جارہے ہیں اورشائقین کی بھاری تعداد کی ائرپورٹ پر آمد کے پیش نظرایلیٹ فورس اور پولیس اہلکاروں کی بڑی تعداد کو ائرپورٹ پر تعینات کرنے کافیصلہ کیا ہے۔ وزیراعظم سید یوسف رضاگیلانی نے اعلان کیا ہے کہ قومی ہیروز کا شانداراستقبال کیا جائے گااور قوم پاکستان ٹیم کی جیت پر بھر پور جشن منائے