دنیا کو نیو کلیئر ہتھیاروں سے پاک بنانے کا منصوبہ پیش

بدھ 1 جولائی 2009 21:33

دنیا کو نیو کلیئر ہتھیاروں سے پاک بنانے کا منصوبہ پیش
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم جولائی ۔2009ء) گلوبل زیرو کمیشن نے2030 تک نیو کلیئر ہتھیاروں سے پاک دنیا بنانے کا ایک منصوبہ پیش کیا ہے َ۔یہ منصوبہ چار مرحلوں میں مکمل کیا جائے گا ۔گلوبل زیرو کمیشن میں روس ،امریکا اور چین سمیت تمام نیو کلیئر طاقتوں کے سابق اور موجودہ عہدیدار شامل ہیں۔ اس کمیشن کے منصوبے کے تحت پہلے مرحلے میں امریکا اور روس کو پہلے ایک ہزار اور پھر 2021 ء تک پانچ پانچ سو نیو کلیئر وار ہیڈز میں کمی لانے پر اتفاق کرنا چاہیے۔

(جاری ہے)

اس وقت امریکا کے پاس 2200 جبکہ روس کے پاس2800 نیو کلیئر وار ہیڈز موجود ہیں۔ دوسرے مرحلے میں بھی500 ،500 وار ہیڈز میں کمی پر رضا مند ہونا چاہیے اور اس موقع پر دیگر نیو کلیئر ریاستیں چین ، فرانس ، برطانیہ، پاکستان، بھارت اور اسرائیل کو نیو کلیئر ہتھیاروں کو منجمند اور وار ہیڈز میں مکمل کمی کرنے پر اتفاق کرنا چاہیے۔ 2019 سے2023 کے درمیان تیسرے مرحلے میں زیرو وار ہیڈز اور نیو کلیئر ہتھیاروں میں کمی سے متعلق تصدیق کے لئے مذاکرات ہونے چاہیں اور 2024 سے2030 تک کے آخری اور چوتھے مرحلے میں ہتھیاروں میں کمی مکمل طو رپر کمی اورزیروسسٹم کی جانچ پڑتال کے لئے تصدیق کا نظام قائم ہونا چاہیے۔

متعلقہ عنوان :