سری لنکا کیخلاف دوسرا ٹیسٹ میچ، پاکستان پہلی اننگز میں 90 رنز پر ڈھیر

اتوار 12 جولائی 2009 14:43

سری لنکا کیخلاف دوسرا ٹیسٹ میچ، پاکستان پہلی اننگز میں 90 رنز پر ڈھیر
کولمبو (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12جولائی ۔2009ء) پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کی پوری ٹیم سری لنکن بولروں کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوئی پوری ٹیم چھتیس اوور میں صرف نوے رنز بنا سکی۔ پاکستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو درست ثابت نہیں ہو سکا اور پاکستان کے کھلاڑی یکے بعد دیگرے آئوٹ ہوتے چلے گئے ۔

(جاری ہے)

پاکستان کی جانب سے صرف شعیب ملک ہی سری لنکن بولروں کے سامنے ڈٹے رہے انہوں نے انتالیس رنز بنائے اور آئوٹ نہیں ہوئے ۔ سری لنکا کی جانب سے کلاسیکارا سب سے زیادہ کامیب بولر ثابت ہوئے انہوں نے چار کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ۔مینڈیس نے تین کھلاڑیوں کو پویلیں کی راہ دکھائی ۔تھو شارہ نے دو کھلاڑیوں کو اپنا شکار بنا یا ۔جبکہ میتھیوز کو ایک وکٹ ملی ۔

متعلقہ عنوان :