مائیکل جیکسن نے اپنے فن کے ذریعے نسلی منافرت کے خلاف آواز اٹھائی

ہفتہ 18 جولائی 2009 13:59

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18جولائی ۔2009ء )مائیکل جیکسن نے اپنے فن کے ذریعے نسلی منافرت کے خلاف آواز اٹھائی ۔اس نے اپنے گیتوں میں سماجی نانصافی پر بھی تنقید کی ،بے انتہا دولت کمانے والے فنکار کی ذاتی زندگی مشکلات میں گیری رہی ۔اپنے منفرد رہن سہن کی وجہ سے وہ ہمیشہ میڈیا کے ہیرو بنے رہے ۔ایک غیر ملکی جریدے کے مطابق سیاہ فام لوگوں کے لے دنیاے موسیقی میں ترقی کے راستے کھولنے کا سہرابھی اسی کے سر پر جاتاہے یہ مائیکل جیکسن کے شہرہ آفاق گیت․JUST BEAT IT کے ویڈیو کی مقبولیت تھی جس نے MTV کو پہلی بارایک سیاہ فام آرٹسٹ کو نشر کرنے پر مجبور کر دیا جس سے اس چینلز پر سیاہ فام فنکاروں کے لے ترقی کا راستہ کھل گیا۔

ان کے بے شمار سکینڈلز بنائے گئے لیکن اکثر غلط ثابت ہوئے ۔

(جاری ہے)

مسلسل پریشانیوں نے کنگ آف پاپ میوزک کو ڈپریشن کا مریض بنا دیا ۔کچھ عرصہ قبل مائیکل نے مارفین کا استعمال شروع کر دیا تھا ۔ان کی زندگی کی آمدن کا بڑا حصہ جنگ سے متاثرہ بچوں کی فلاح وبہبود پر خرچ ہوتا تھا ۔سکون آور ادویات نے ان کی صحت برباد کی ۔1958کو انڈیانا میں پیدا ہونے والا عظیم فنکار 26جون 2009کو یہ دنیا چھوڑ گیا ۔وہ صرف گیارہ سال کی عمر میں کامیاب گلو کار بن گیا تھا ۔مائیکل جیکسن نے اپنے چالیس سالہ کیر ئیرمیں دنیا کو شاہ کارد ھنیں دیں اور لو گو ں کو اپنے فن سے مسحور کیے رکھا ۔