نوشہرو فیروز : ڈاکوﺅں کی فائرنگ سے ایس ایچ او زخمی

اتوار 26 جولائی 2009 12:06

نوشہرو فیروز (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26جولائی ۔2009ء) نوشہروفیروز میں کوچ میں لوٹ مار کے دوران ڈاکووں کی فائرنگ سے ایس ایچ او نوشہرو فیروز لونگ شر شدید زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

نوشہروفیروز میں پولیس کو اطلاع ملی کہ سنی پیٹرول پمپ کے قریب مسافر کوچ میں ڈاکووں لوٹ مار کررہے ہیں جس پر پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ ڈاکووں نے پولیس کو دیکھتے ہی اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایس ایچ او نوشہرو فیروز لونگ شر شدید زخمی ہوگیا۔ پولیس کی جوابی فائرنگ سے ڈاکو فرار ہوگئے۔ ایس ایچ او لونگ شر کو طبی امداد کیلئے سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :