دادو: بس اور ٹرک میں تصادم،5جاں بحق ، 25 زخمی

اتوار 2 اگست 2009 12:53

دادو (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2اگست۔2009ء) کراچی سے سیہون شریف جانے والی بس دادو کے قریب انڈیس ہائی وے پر مخالف سمت سے آنے والے ٹرک سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق جبکہ پچیس زخمی ہو گئے ، زخمیوں میں سے سات کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق بس میں سیہون شریف میں واقع شہباز قلندر کی مزار پر جانے والے زائرین سوار تھے ۔ واقعہ کے بعد امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو سیہون اسپتال میں منتقل کیا گیا ۔ واقعہ کے بعد ٹریفک معطل ہوگئی اور پولیس نے مسلسل جدوجہد کے بعد حادثے کی شکار بس کو انڈس ہائی وے سے ہٹا کر ٹریفک بحال کی ۔

متعلقہ عنوان :