بہاولپور انتظامیہ چولستانی اراضی ناجائز قابضین سے واپس کر کے مقامی باشندوں میں میرٹ کے ذریعے تقسیم کرنے کے اقدامات کرے‘ وزیراعلی پنجاب کی ہدایت

پیر 3 اگست 2009 13:45

خیرپور ٹامیوالی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔03اگست 2009 ء) وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہبازشریف نے کہاکہ چولستانی اراضی اپر پنجاب کے ناجائز قابضیوں سے واپس کراتے ہوئے انتظامیہ بہاولپور مقامی باشندوں پر میرٹ کے ذریعے تقسیم کرانے کے اقدامات کرے اورقبضہ مافیا کے خلاف کارروائی یقینی بنانے کے اقدامات کئے جائیں۔ وہ وزیراعلیٰ ہاؤس میں ممبر صوبائی اسمبلی میاں کاظم علی پیرزادہ‘ میاں تجمل حسین پنوار‘ رانا محمد لقمان کی قیادت میں آئے ہوئے مسلم لیگی وفود سے ملاقات کے دوران خیالات کا اظہار کررہے تھے۔

شہبازشریف نے کہاکہ موجودہ حکومت اپنی معیاد پوری کرے گی اور ہمیں وفاقی حکومت سے کوئی اختلاف نہ ہے ہم وفاقی حکومت کے تعاون سے صوبہ بھر کے مسائل بلاتاخیر حل کرنا چاہتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ضلع بہاولپور اور خیرپور ٹامیوالی کا دورہ جلد ہی کروں گا اور ان علاقوں کی پسماندگی‘ غربت افلاس کے خاتمے کعے لئے بھی بھرپور اقدامات کئے جائیں گے۔

خیرپور ٹامیوالی کو پیرس بنا دیا جائے گا اور کروڑوں روپے کی گرانٹ جلد ہی مہیا کی جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ بے زمین کسانوں میں ساڑھے بارہ ایکڑ فی کس اراضی اور بے مکینوں میں پلاٹ الاٹ کئے جائیں گے۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ شہباز شریف نے میاں تجمل حسین پنوار کی پرپوزل پر گورنمنٹ ڈگری کالج بوائز اور زنانہ کی توسیع کے لئے بھاری گرانٹ دینے کا بھی اعلان کیا اور دونوں اداروں کے لئے بسوں ویگنوں کی سرکاری طور پر فراہمی کا بھی اعلان کیا گیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے گرلز ہائی سکول کی عمارت کی توسیع کی بھی منظوری دی اور جلد ہی خیرپور کو سڑکیں‘ بجلی و دیگر سہولیات دینے کا وعدہ بھی کیا اس وفد میں شامل ملک نور سلطان‘ اطہر ننگانہ‘ راؤ راشد علی بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :