پاکستانی کرکٹرز کا بکیوں سے کوئی رابطہ نہیں ہوا ، آئی سی سی انٹی کرپشن یونٹ نے کلیئرنس دیدی

پیر 10 اگست 2009 21:05

پاکستانی کرکٹرز کا بکیوں سے کوئی رابطہ نہیں ہوا ، آئی سی سی انٹی کرپشن ..
دبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10اگست۔2009ء) آئی سی سی کے انٹی کرپشن یونٹ نے سری لنکا میں پاکستانیوں کرکٹرز کے بکیوں کے ساتھ روابط کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے تمام کھلاڑیوں کو کلیئرقراردیدیا۔آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ آفیشل پریس ریلیز میں واضع اعلان کیا گیا ہے کہ سری لنکا میں کسی پاکستان کھلاڑی کا بکیوں کے ساتھ رابطہ نہیں ہوا اور نہ ہی پاکستان اور سری لنکا کے مابین میچزفکس تھے۔

(جاری ہے)

بیان میں مزید کہا گیا کہ انٹی کرپشن یونٹ مکمل طور پر ایکٹوکام کرر ہا ہے اور کھلاڑیوں کی سرگرمیوں پر کڑی نظررکھی جاتی ہے لہذا سری لنکا میں ایسا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا جس سے کرکٹ کی ساکھ کو نقصان پہنچتا۔یادرہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے مابین ٹیسٹ سیریز کے اختتام پر انکشاف ہوا چند بھارتی بکیوں نے پاکستانی کھلاڑیوں کو کھانے پر دعوت دی تاہم ٹیم مینجمنٹ نے شک گزرنے پر کھلاڑیوں کی غیرافراد سے ملاقاتوں پر پابندی عائد کردی تھی، قومی ٹیم کے منیجر یاورسعید کی جانب سے غلط بیان بازی کی وجہ سے نہ صرف قومی ٹیم کے کھلاڑیوں پر شک کیا گیا بلکہ ملک بھی جگ ہنسائی کا سبب بنا تاہم آئی سی سی کی جانب سے کلیئرنس ملنے کے بعد صورتحال واضع ہوگئی ہے کہ سری لنکا میں ایسا کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔