فیصل آباد کے شہری میں سوائن فلو کی تصدیق

جمعرات 13 اگست 2009 22:08

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13اگست۔2009ء) سعودی عرب سے عمرہ کی ادائیگی کے بعد واپس آنے والے چودہ سالہ عبداللہ مقبول میں سوائن فلوکے وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے ۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹرہیلتھ سروسز ڈاکٹرمحمد صدیق نے نجی ٹی وی کو بتایا کہ اس مریض کاتعلق ٹوبہ ٹیک سنگھ سے ہے اوراس کے والد نے اس کاٹیسٹ سعودی عرب میں کروایاتھا جس کی رپورٹ مثبت آگئی ہے جس بنا پرمحکمہ صحت کی ٹیموں نے اسے اس کے گھروالوں کو لوگوں سے میل جول کرنے سے روک دیا ہے اوراس کے اہلخانہ جن میں اس کی والدہ، بہن اوربھائی شامل ہیں کے نمونہ جات لے کر لیبارٹری میں بھجوادیے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ احتیاطی طورپرمتاثرہ مریض کے محلہ میں حفاظتی اقدامات کے طورپرماسک تقسیم کروادیے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :