خیرپور،مولانا علی شیر حیدری کے قتل کے خلاف کارکنان کا شدید احتجاج،ٹرینوں کی آمدورفت متاثر

پیر 17 اگست 2009 13:32

خیرپور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔17اگست 2009 ء) خیرپور میں مذہبی تنظیم اہلسنت و جماعت کے رہنما مولانا علی شیر حیدری کے قتل کے خلاف کارکنان کا شدید احتجاج،علاقے میں کشیدگی پھیل گئی ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق مولانا علی شیر حیدری کے سفاکانہ قتل کے خلاف لوگ سراپا احتجاج بن کرسڑکوں پر نکل آئے اور ان کے قتل کی پرزور مذمت کرتے ہوئے انتظامیہ کے خلاف شدید احتجاج کیا۔ جماعت اہل سنت کے کارکنان نے ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا جبکہ لوگوں کی بڑی تعداد نے ریلوے ٹریک کو بھی بلاک کردیا ہے جس سے ٹرینوں کی آمدو رفت شدید متاثر ہوئی ہے۔

متعلقہ عنوان :