فیصل آباد، مبینہ پولیس مقابلہ، تین ڈاکو ہلاک

پیر 17 اگست 2009 20:42

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17اگست ۔2009ء) فیصل آباد میں مبینہ پولیس مقابلے میں ایک اشتہاری سمیت تین ڈاکو ہلاک ہو گئے۔ اطلاعات کے مطابق بلوچنی پولیس نے موٹر سائیک سواروں کو روکنے کی کوشش کی جس پر ملزموں نے فرار ہونے کی کوشش کی۔

(جاری ہے)

پولیس کے تعاقب کرنے پر ملزمان نے ڈرماں والا چوک کے قریب پولیس پر فائرنگ کردی ۔ پولیس کی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں خطرناک اشتھاری راشد اور اس کے دو ساتھی عمران عرف مانا اور عارف عرف ڈبو ہلاک ہو گئے۔ پولیس نے ملزموں کے پاس سے تین پستول اور گولیاں قبضہ میں لے لی ہیں۔

متعلقہ عنوان :