چولستانی سرکاری اراضی پر بغیر الاٹمنٹ ناجائز قابضین کے خلاف سخت ترین کاروئی کی جائیگی ‘وزیراعلی پنجاب

جمعرات 20 اگست 2009 14:05

خیرپورٹامیوالی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20اگست ۔2009ء) وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ پنجاب بھر کے ساتھ ساتھ بہاولپور کے چولستانی سرکاری اراضی پر بغیر الاٹمنٹ ناجائز قابضین کے خلاف سخت ترین کاروئی کی جائیگی اس بارے میں کمشنر بہاولپور اور ایم ڈی چولستان کو سخت ہدایات جاری کر دی گئی ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے خیرپور ٹامیوالی کے ایم پی اے میاں کاظم علی پیر زادہ کی قیادت میں ملاقات کرنے والے ایک مسلم لیگی وفود سے کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ چولستان میں ناجائز قابضینوں کی تحقیقات کیلئے ایک کمیٹی تشکیل دی جارہی ہے مجھے جہاں بھی قبضہ مافیاء کی اطلاع ملی میں خود چھاپے ماروں گا اور موقعہ پر اعوامی عدالت لگاکر قبضہ مافیاء کو سزا دونگا میاں شہباز شریف نے کہا کہ چولستان میں ناجائز قبضین ٹوانے چوہدری صابری وغیرہ کو ہرگز معاف نہیں کیا جائیگا عوام کو حقوق انکی دہلیز پر دونگا اور قبضہ مافیاء کو چوکوں میں الٹا لٹکا دیا جائیگا انہوں نے کہا کہ اگر کسی بھی سرکاری افسر نے قبضہ مافیاء کا ساتھ دیا اور سبوت ملے تو اس افسر کی شامت آ جائیگی عوام اور صحافی مجھے قبضہ مافیاء کی نشان دہی کریں میں خود وہاں موقعہ پر پہنچونگا اور خود کار وائی کروں گا -

متعلقہ عنوان :