سکھر، رمضان میں زیادہ قیمتیں وصول کرنے والوں کیلئے 3 سال کی سزا

جمعہ 21 اگست 2009 15:57

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21اگست ۔2009ء) سکھر میں رمضان المبارک کے دوران زیادہ قمتیں وصول کرنے والے تاجروں کو تین سال قید کی سزا اور ایک لاکھ روپے تک جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

ڈی سی او سکھر عبدالمجید پٹھان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ رمضان المبارک کے دوران ذخیرہ اندوزی اور مہنگی اشیاء فروخت کرنے والے تاجروں کو تین سال سزا اور ایک لاکھ روپے تک جرمانہ عائد کیے جائیں گے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ضلع سے باہر گندم کی نقل و حمل پر پابندی ہے۔ کیونکہ حکومت نے گندم کی بوری سات سو باسٹھ روپے میں ملز مالکان کو فراھم کی ہے۔جسے زیادہ قیمت کے لالچ میں اسمگل کیا جا سکتا ہے۔