سکھر، جیل سپریٹینڈنٹ کے تبادلے کے خلاف قیدیوں کا مظاہرہ

پیر 7 ستمبر 2009 12:45

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔7 ستمبر ۔ سکھر سینٹرل جیل ون کے سینکڑوں قیدیوں نے آج تیسرے روز بھی سابق سپریٹینڈنٹ جیل ابوبکر شیخ کے تبادلے کے خلاف بیرکوں کی چھتوں پر چڑھ مظاہرہ کیا ۔

(جاری ہے)

قیدیوں نے نیشنل ہائی وے پر گذرنے والی گاڑیوں پر پتھراؤ کیا ۔جس سے ٹریفک معطل ہوگئی ۔ اس موقع پر پولیس ،ایف سی، رینجرز اور جیل کے اہلکاروں نے ہنگامہ آرائی پر قابو پانے کےلئے شیلنگ کی اور ربڑ کی گولیاں فائر کیں ۔ جس سے قیدی منتشر ہوگئے ۔

متعلقہ عنوان :