سانحہ گوجرہ، چار ملزمان گرفتار ، بھاری اسلحہ برآمد

منگل 8 ستمبر 2009 15:22

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8 ستمبر ۔2009ء) سانحہ گوجرہ میں ملوث چار ملزمان کو گرفتار کرکے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کرلیا گیا ہے ۔ فیصل آباد میں آر پی او احمد رضاطاہر نےپریس کانفرنس میں بتایا کہ ملزمان کاتعلق کالعدم مذہبی تنظیم سے تھااورانہوں نے افغان جہاد کے دوران ٹریننگ حاصل کی تھی ۔

(جاری ہے)

گرفتار ملزمان میں فقیرحسین عرف شاہ جی، خالد حسین عرف خالدی، اعجازگوگا اور عابدفاروقی شامل ہیں ۔ واقعہ میں ملوث ایک ملزم مولانا انیس الرحمان کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں۔ ملزمان نے کیروسین آئل کوشاپنگ بیگ میں ڈال کر مسیحی آبادی میں پھینکا اور فائرنگ کرتے رہے جس کی وجہ سے بڑے پیمانے پر جانی نقصان ہوا ۔

متعلقہ عنوان :