سینٹ قائمہ کمیٹی اجلاس،شوگر ملز ایسوسی ایشن نے ہائیکورٹ کافیصلہ سیاسی قرار دے دیا

منگل 8 ستمبر 2009 19:22

سینٹ قائمہ کمیٹی اجلاس،شوگر ملز ایسوسی ایشن نے ہائیکورٹ کافیصلہ سیاسی ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8ستمبر۔2009ء)سینیٹ قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں شوگر ملز ایسوسی ایشن نے چینی کی قیمت سے متعلق ہائیکورٹ کے فیصلے کو سیاسی قرار دے دیا۔ وفاقی وزیرمنظور وٹو کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے تمام فریقین سے مذاکرات کے بعد پینتالیس روپے قیمت متعین کی تھی تا ہم عدالتی فیصلے سے دوبارہ مسائل پیدا ہو گئے ۔ سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے خوراک و زراعت کے اجلاس میں شوگر ملز ایسوسی ایشن کے چیئرمین سکندر خان نے کہا کہ آئین کے تحت از خود نوٹس لینے کا اختیار صرف سپریم کورٹ کے پاس ہے ۔

وفاقی وزیر خوراک وزراعت نذر محمد گوندل نے کہا کہ گنے کی امدادی قیمت اور چینی کی قیمتوں کا تعین صوبوں کا کام ہے ۔ وزیر صنعت و پیداوار منظور وٹو کا کہنا تھا کہ کاشتکاروں کے ساتھ پچھلے سال ہونیوالی زیادتی کے باعث اس سال گنے کی دس لاکھ ٹن کم پیداوار ہوئی۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ کسانوں کو ادائیگی یقینی بنانے کیلئے فیصلہ کیا گیا ہے کہ گنے کے عوض ملنے والی رسید چیک تصور ہو گی،، اور رسید ڈس آنر ہونے پر وہی کارروائی ہوگی جو چیک ڈس آنر ہونے پر ہوتی ہے ، انہوں نے کہا کہ گنے کی قیمتیں سکروز کی سطح پر طے ہونگی،، اس پرحتمی فیصلہ کابینہ کریگی، اس موقع پر وزیر خوراک نذر گوندل نے اس تجویز سے اتفاق نہیں کیا۔

۔ منظور وٹو نے کہا کہ پندرہ نومبر سے کرشنگ سیزن کا آغاز یقینی بنایا جائے گا،اورکرشنگ سیزن کے بعد خام چینی درآمد کرنے کی اجازت ہو گی۔ ٹی سی پی کے چیئرمین نے بتایا کہ درآمد کی گئی دو لاکھ ٹن چینی تیس ستمبر تک ٹی سی پی کے سٹاک میں آجائیگی۔